27 اپریل ، 2012
پشاور… ملک کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جو250کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔