27 اپریل ، 2012
ممبئی… بالی وڈ ایکشن فلم ’تیز ‘باکس آفس پر سست پڑگئی اور اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن ٹھنڈا آغاز کیا۔ بڑے بڑے اداکاروں والی فلم ’تیز ‘باکس آفس پر کچھ زیادہ تیزی نہیں دکھا پائی۔ زبردست اسٹنٹس اور انیل کپور اور اجے دیوگن کی اداکاری بھی فلم بینوں کو اپنی طرف کھینچنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔