انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2012

اداکارہ ریما نے ایمبیسڈرآف انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ حاصل کرلیا

اداکارہ ریما نے ایمبیسڈرآف انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ حاصل کرلیا

لاس اینجلس … امریکہ میں پاکستانی فزیشنز کی تنظم ’اپنا ‘نے اداکارہ ریما خاں کو ایمبیسڈرآف انٹرٹینٹمنٹ کا ایوارڈ دیا ہے۔ اس سلسلے میں کیلی فورنیا میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی،امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس تقریب میں اداکارہ ریما اورانکے شوہرڈاکٹر طارق شہاب سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے منتظمین کا کہناتھاکہ ریما نے اپنے فن کی بدولت نہ صرف ملکی اورغیرملکی سطح پر شہرت اور کئی اعزاز حاصل کیے ہیں بلکہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ اس موقع پر ریما خان کا کہناتھاکہ یہ ایوارڈ ان کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے ،فنکارکی حیثیت ایک سفیر کی ہوتی ہے، وہ کوشش کرینگی کہ ہرسطح پر پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ تقریب کے اختتام پر جاتے جاتے ریما رک گئیں اوراپنے جذبات کا اظہارپنجابی عارفانہ کلام کے ذریعے کیا ۔

مزید خبریں :