صحت و سائنس
01 جنوری ، 2015

بلوچستان :2015کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

بلوچستان :2015کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

کوئٹہ ..... بلوچستان میں سال 2015کاپہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق پولیو کا کیس ضلع چاغی سے رپورٹ ہوا ہے ۔گذشتہ چند سالوں میں ضلع چاغی سے یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہےجبکہ دوسری جانب گذشتہ سال 2014 کےدوران صوبےمیں پولیو کے 22کیسز رپورٹ ہوئے تھے،سب سے زیادہ کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے 12 کیسز جبکہ کوئٹہ سے 5 کیسز اور خضدار، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور نصیرآباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مزید خبریں :