01 جنوری ، 2015
کراچی.........کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں کے ڈاکٹر سید احسن علی اور ان کا ڈرائیور رشید شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹر سید احسن زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احسن کو 2 گولیاں لگیں جن میں سے ایک ان کے سر میں اور ایک ان کے جبڑے میں لگی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔