پاکستان
02 جنوری ، 2015

خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں، وقت کی ضرورت ہیں، آرمی چیف

خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں، وقت کی ضرورت ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں، وقت کی ضرورت ہیں،حالات معمول پر آنے کے بعد، معمول کے نظام پر واپس آ جائینگے۔وزیراعظم کی زیرصدارت جاری کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ معاشرے یا ریاست کے طور پرناکام ہونے کاتصور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کےخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو ہم ہی جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہقوم کے مستقبل کاانحصار ہمارےآج کیےگئےفیصلوں پرہے،جن پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کےنازک موڑپرداخل ہو چکےہیں، آج کےفیصلے قومی منزل کاتعین کریں گے۔

مزید خبریں :