02 جنوری ، 2015
خضدار......بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خضدار کےعلاقے نال میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ بھاری مقدار میں ا سلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ فورسز نے کالعدم تنظیم کا ایک کیمپ بھی مسمار کر دیاملزمان لیویز اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی کارروائیاں کرتے تھےملزمان کے قبضے سے لیویز سے چھینا گیا اسلحہ اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں ترجمان کے مطا بق سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا جبکہ فور سز نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ضلع بارکھان میں ایف سی کی کارروائی کالعدم تنظیم کا مبینہ اہم کمانڈر گرفتار کر لیا ملزم بم دھماکوں اور بارودی سرنگ کے دھما کو ں میں ملوث بتایا جاتا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔