پاکستان
27 اپریل ، 2012

ہائی جیکنگ کی دھمکی، پی آئی اے کی پرواز واپس کراچی اتار لی گئی

 ہائی جیکنگ کی دھمکی، پی آئی اے کی پرواز واپس کراچی اتار لی گئی

کراچی… پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز ہائی جیک کی دھمکی ملنے کے بعد واپس کراچی اتار لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار ایک مسافر نے پی آئی اے کاطیارہ ہائی جیک کرنیکی دھمکی دی۔ دھمکی ملنے پربہاولپورجانیوالی پرواز کوواپس کراچی اتارلیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ دوران پرواز مسافر نے ایئر ہوسٹس سے کہا کہ جہاز اغوا کرسکتا ہوں جس پر یہ بات پائلٹ تک پہنچائی گئی اور طیارے کو واپس کراچی اتار لیا گیا۔ کراچی اترنے پر اے ایس ایف کے کمانڈوز طیارے میں داخل ہو ئے اور ہائی جیکنگ کی دھمکی دینے والے مسافرکو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :