02 جنوری ، 2015
نیویارک ......ہالی ووڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’بلیک ہیٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار اداکار کرس ہیمسورتھ نے ادا کیا ہے۔ اسے امریکی اور چینی حکام کی ایک سائبر مجرم کو پکڑنے میں مدد کے لئے جیل سے رہا کیا جاتا ہے۔ کیا وہ مجرم کو پکڑنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ یہ جاننے کے لئے فلم دیکھنا ہو گی۔ جو 16 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔