دنیا
25 جنوری ، 2012

یمن سے پاکستان تک شدت پسندامریکا سے بچ نہیں سکتے،اوباما

یمن سے پاکستان تک شدت پسندامریکا سے بچ نہیں سکتے،اوباما

واشنگٹن… امریکی صدرباراک اوباما نے کہاہے کہ یمن سے پاکستان تک القاعدہ کے شدت پسند جانتے ہیں کہ وہ امریکا سے نہیں بھاگ سکتے،طالبان کا زور ٹوٹ چکا ہے، اسامہ بن لادن ہلاک ہوگیا، امریکاکیلئے خطرہ نہیں رہا۔ واشنگٹن میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکی صدرباراک اوباما کاکہنا تھا کہ عراق جنگ کے خاتمے کے بعددشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا موقع ملا،یمن سے پاکستان تک القاعدہ کے شدت پسند جانتے ہیں کہ وہ امریکا سے نہیں بھاگ سکتے، اسامہ بن لادن امریکا کے لیے خطرہ نہیں رہا ،وہ ہلاک ہوچکا ہے جبکہ عراق میں ہزاروں امریکیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا،اب عراق میں کوئی امریکی شہری لڑائی میں مصروف نہیں ،عراق جنگ کے خاتمے اوراسامہ کی ہلاکت کوسراہاجانا چاہیے۔ صدر اوباماکاکہناتھا کہ القاعدہ کے کئی اہم رہ نماوٴں کو شکست دی ہے، افغانستان سے بھی امریکی فوج کے کچھ دستوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ امریکی صدرنے امیدظاہرکی کہ ایران کے جوہری تنازع کو اب بھی پْر امن طریقے سے حل کیاجاسکتاہے، انھوں نے فخریہ اندازمیں کہا کہقتصادی بحران کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے امریکی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں،بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملازمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔

مزید خبریں :