27 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…دنیا کے کئی شا ہی خا ند انوں کے خزا نے میں رہنے والا چار سو سالہ قدیم شا ہی ہیر انیلا می کے لیے پیش کر دیا گیا ہے ۔Beau Sancy نامی پینتیس قیراط کا یہ نایاب ہیرا سو لہویں صدی میں ہندو ستا ن میں گو ل کنڈا کے مقا م سے دریا فت ہو ا تھا جو فرانس ،بر طا نیہ ، روس اور پولینڈ کے شا ہی زیوارت میں شامل رہاہے۔ یکم مئی تک لند ن میں نمائش کے بعد اسے زیو رخ اور جینوا میں بھی عوامی نما ئش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دنیا کے قدیم ترین ہیر وں میں شا مل یہ تاریخی ہیرا بیس سے چالیس لا کھ ڈالر تک میں نیلام ہو سکتاہے ۔