04 جنوری ، 2015
تھر پار کر .........تھر پار کر میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں میں مبتلا بچوں کی ہلاکت جاری ہے۔آج بھی دو بچے انتقال کر گئے ہیں ۔تھر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نئے سال بھی نہ تھم سکا ہے ۔سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث 2بچے انتقال کر گئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں مٹھی کے میگوار محلہ کا 10دن کا بچہ اور اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگی میر کا ایک دن کا بچہ شامل ہیں۔ ماہ جنوری کے پہلے ہی ہفتے جاں بحق بچوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔