04 جنوری ، 2015
لاہور......لاہور میں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکی برسی کےموقع پرلبرٹی چوک پرشمع روشن کرنے کی تقریب پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا،پلے کارڈ پھاڑدیے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔لبرٹی چوک میں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکی برسی کےموقع پرشمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شریک خواتین اوردیگرافراد نے پلے کارڈ اور سلمان تاثیر کی تصویریں اٹھارکھی تھیں کہ اس دوران چار پانچ افراد نے اچانک حملہ کردیا، حملہ آوروں نے سلمان تاثیرکی تصویر پھاڑ دی،خواتین اور دیگر شرکا کو ٹھڈے مارے ،کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی تشدد کیا، کیمرے پھینک دیے اور ڈی ایس این جی وین کو بھی نقصان پہنچایا،تقریب کے شرکا نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کس طرح حملہ کیا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر صحافی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ہمارا قصور کیا ہے۔جبکہ جیونیوزکےکیمرہ مین بدرمنیر کوبھی تشددکانشانہ بناتے ہوئے ڈی ایس این جی وین کے شیشے توڑدئیے ۔