پاکستان
05 جنوری ، 2015

آؤٹ آف ٹرن پروموشن،ڈیپوٹیشن،حکومت کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

آؤٹ آف ٹرن پروموشن،ڈیپوٹیشن،حکومت کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

کراچی....... سپریم کورٹ نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن کے خلاف حکومت کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بنچ نے درخواست کا فیصلہ سنایا۔ کراچی بے امنی عمل در آمد کیس کے دوران سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے سندھ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو اپنے اصل محکموں جبکہ آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے افسران کو اپنی اصل پوزیشن پر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پولیس، کے ایم سی ، کے ڈی اے، واٹر بورڈ، محکمہ داخلہ سمیت کئی محکموں میں 120 سے زائد افسران متاثر ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ میں 59 افسران نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزاروں شاکر حسین شاہ اور اسماء شاہد کی درخواست منظور کرتے ہوئے باقیوں کی مسترد کردی۔

مزید خبریں :