پاکستان
05 جنوری ، 2015

ڈیرہ بگٹی : 8 انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی : 8 انچ قطرکی گیس پائپ لائن   دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی........بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 8 انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گیس کنواں نمبر 19 سے گیس پلانٹ کو جانے والی 8 انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ پائپ لائن سے پلانٹ کو جانے والی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور مجموعی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :