پاکستان
05 جنوری ، 2015

لاہور میں دھند کی شدت برقرار،آمدورفت میں مشکلات

لاہور میں دھند کی شدت برقرار،آمدورفت میں مشکلات

لاہور ......پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ لاہور اور اس کے گردونواح میں پچھلے 2ہفتوں سے جاری دھند سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے پر بھی لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک اور پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے فیصل آباد حد نگاہ صفر سے 15 میٹر تک رہ گئی۔ موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو کانوائے کے ذریعے لیجایا گیا۔ دوسری جانب جی ٹی، شیخوپورہ روڈ اور نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ڈرائیورز حضرات کو غیر ضروری سفر، آہستہ رفتار اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :