پاکستان
05 جنوری ، 2015

سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

لاہور.....سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے واقعے کی ایف آئی آر تھانا گلبرگ لاہور میں درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی ایف آئی آر تھانا گلبرگ لاہور میں درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس کے تحت 22 افراد زیر حراست جبکہ 7 نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،باقی ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف 365 ، 511 ، 427 ،506 ، 153 ، 148 ، 149 ، 188 اور 7 اے ٹی اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر گزشتہ روز لاہور میں شمعیں جلانے کی تقریب میں نا معلوم افراد کی ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو اپنے چاہنےوالوں کی رسومات ادا کرنے کا حق ہے۔کسی شخص کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :