پاکستان
27 اپریل ، 2012

کراچی: لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملے، 6 افراد ہلاک، 10افراد زخمی

کراچی: لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملے، 6 افراد ہلاک، 10افراد زخمی

کراچی … لیاری کے علاقے چیک چوک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے چیل چوک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں ایف آئی اے کے افسر غلام دستگیر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیاری آج پھر میدان جنگ بنا ہوا ہے اور مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پولیس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جس کے بعد لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ آج لیاری کے علاقے میں پی پی رہنما کی نماز جنازہ کے بعد واپس آتے ہوئے نبیل گبول کی گاڑی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیاتھا تاہم وہ محفوظ رہے۔

مزید خبریں :