کھیل
10 جنوری ، 2015

ڈاکار ریلی کا چھٹامرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا

ڈاکار ریلی کا چھٹامرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا

سان دیاگو......ڈاکار ریلی کا چھٹامرحلہ قطر کے ناصر العطیہ نے جیت لیا،مجموعی برتری بھی قطری ڈرائیور کے پاس ہے،ڈاکار ریلی میں شرکا کو آنٹوفاگستا سے آئیکک تک 318 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا،قطر کے ناصر العطیہ نے چھٹے مرحلے میںبھی سب کوپیچھےچھوڑتے ہوئے،ریس اپنے نام کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 37 منٹ اور اور 18 سیکنڈز میں طے کیا،وہ اوور آل اسٹنڈنگز میں بھی سب سے آگے ہیں ۔موٹر بائیک کیٹیگری میں پرتگال کے ہیلڈر روڈریگیزکے نام رہا،انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چالیس منٹ اور دس سیکنڈز میں طے کیا ،آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :