25 جنوری ، 2012
ایڈیلیڈ…آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں 604 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، پونٹنگ اور کلارک نے شاندار ڈبل سنچریاں اسکورکیں۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے 335 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی، پونٹنگ اور کلارک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، کلارک 210 رنز بناکر یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ پونٹنگ 221 رنز بناکر ظہیر خان کی گیندپر ٹنڈولکر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، دونوں بیٹسمینوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 386 رنز بنائے جو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کسی بھی وکٹ کی شراکت کا سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل 1963-64 میں جنوبی افریقا کے ایڈی بارلو اور گریم پولاک نے 341 رنز بنائے تھے۔سڈل نے 42 رنز بنائے۔ہیڈن 42 اور ہیرس35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے ایشوین نے 3 ، ظہیر خان نے 2 جبکہ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔