صحت و سائنس
11 جنوری ، 2015

کراچی : 9 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

کراچی : 9 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

کراچی ....کراچی کی انتہائی 9 حساس یونین کونسلوں میں 4روزہ حفاظتی ٹیکوں سمیت انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔شہر کراچی کی انتہائی حساس 9 یونین کونسلوں میں 4روزہ انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغازہوگیا ہے۔ مہم میں گڈاپ کی یو سی 4،5،8 بلدیہ کی یو سی 2،اورنگی کی یونین کو نسل نمبر 1،3،7 اور لانڈھی کی یوسی 1 اور 2 شامل ہیں۔مہم میں 39 مقامات پر میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں سے رضا کار گھر گھر جاکر بچوں کو ان کیمپس پر لاکر ٹیکے لگا رہے ہیں۔حکام کے مطابق مہم کے دوران 87 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے ٹیکے لگائے جائینگے۔ مہم میں پہلی بار آئی پی وی یعنی ٹیکوں کے ذریعے بچوں کی پولیو اور 9 مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ مہم میں 308 پولیو رضاکار وں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔مہم کے دوران بعض علاقوں پر سیکورٹی بروقت نہ پہنچنے اور مطلوبہ سیکورٹی نہ فراہم کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :