صحت و سائنس
11 جنوری ، 2015

کوئٹہ میں انسداد پولیو کے خصوصی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری

کوئٹہ میں انسداد پولیو کے خصوصی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری

کوئٹہ......کوئٹہ میں انسداد پولیو کے خصوصی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،مہم کے دوران 2لاکھ،16ہزار 5سو42 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق دوسرا مرحلہ شہر کے علاقے کیچی بیگ،سریاب،سیٹ لائٹ ٹائون، غوث آباد،پشتون آباد،مشرقی بائی پاس اور ہزارہ ٹائون اور ان سے ملحقہ علاقوں میں چلائی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے کے لئے438 پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔خصوصی مہم کا پہلا مرحلہ دو روز قبل ختم ہوگیا تھا،دونوں مراحل میں چار لاکھ 76ہزار 4سو56 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :