25 جنوری ، 2012
میلبورن… روس کی ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ماریہ شراپووا نے ہم وطن ایکٹرینہ ماکارووا کو 2-6، 3-6سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں شراپووا کا مقابلہ ومبلڈن چیمپئن چیک ریپبلک کی پیٹرا کووی ٹیواسے ہوگا جو اٹلی کی سارہ ایرانی کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔