دنیا
13 جنوری ، 2015

نیو یارک:ریٹائرڈپرنسپل نے 32کروڑ 60لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

نیو یارک:ریٹائرڈپرنسپل نے 32کروڑ 60لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

نیو یارک...... نیو یارک میں ایک ریٹائرڈ اسکول پرنسپل کے مزے آگئے، نیویارک کی تاریخ کی سب بڑی لاٹری جیت لی۔ہیرلڈ ڈائمنڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گیس اسٹیشن سے اتفاقا لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا اور اپنی بیوی کو دیدیا تھا اور پھر اسے یاد بھی نہیں رہا ، جب لاٹری کا نتیجہ آنے کے کچھ دنوں بعد اس نے چیک کیا تو اس یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت چکا ہے۔گیم انتظامیہ کے مطابق 80 سالہ ہیرلڈ ڈائمنڈ نے 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم جیتی ہے اور یہ ریاست نیویارک کی تاریخ میں جیتی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم ساڑھے 32 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

مزید خبریں :