28 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے لیاری میں کلاکوٹ پولیس لائنز پر شرپسندوں کی جانب سے دستی بموں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا جبکہ پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، حملے میں ایس ایچ او سول لائنز سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز شعیب برنی کے مطابق کلاکوٹ پولیس لائنز کو شرپسندوں نے تین اطراف سے گھیر کر دستی بموں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا جبکہ پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سول لائنز سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے بہار کالونی میں دستی بم اور راکٹ حملوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ علی محمد محلہ میں دستی بم سے حملے میں خاتون زخمی ہوئی ہیں۔