پاکستان
15 جنوری ، 2015

’’جسٹس عمران نیازی‘‘نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کردیا، ایاز صادق

’’جسٹس عمران نیازی‘‘نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کردیا، ایاز صادق

اسلام آباد........اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کردیا ہےتاہم جسٹس کاظم علی ملک نے ابھی اعلان کرنا ہے، وہ ان کے فیصلے کا انتظار کریں گے، عمران خان کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے کہ میں نے انہیں دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت میں اسپیکر سرادر ایاز صادق نے کہا کہ جسٹس عمران خان نیازی نے این اے 122 کا فیصلہ جاری کردیا ہےتاہم انہیں جسٹس کاظم علی ملک کے فیصلے کا انتظار ہے، ایاز صادق نے کہا کہ نیازی صاحب کو اللہ سے ڈرنا چاہیئے، کہیں میری خاموشی انہیں نہ لگ جائے، عمران خان کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے کہ میں نے انہیں دن میں تارے دکھا دیے ہیں ، سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا 1999 میں کاؤنٹر فائلز سے متعلق فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے ۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان کی نشستیں خالی قراردینے کےبارےمیں ابھی کسی نےتحریک پیش نہیں کی تاہم وہ ذاتی طورپرسمجھتے ہیں کہ غیر حاضری پر نشست سےمحروم کرنے کی روایت نہیں پڑنی چاہیے۔ انہوں نےبتایاکہ تحریک انصاف کے مزید 13ارکان کی غیر حاضری کوآج 40دن پورے ہوچکے، 4ارکان کے کل 40دن پورے ہو جائیں گے، اس کے بعد صرف ایک رکن بچے گا جس کے آئندہ اجلاس میں غیر حاضری پر40دن پورےہوجائیں گے ۔

مزید خبریں :