پاکستان
15 جنوری ، 2015

جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، 13 افراد ہلاک

جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، 13 افراد ہلاک

میران شاہ..........جنوبی اور شمالی وزیرستان کی تحصیلوں لدھا اور شوال میں امریکی ڈرون حملوں میں 13افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھاکے علاقے اوچہ درہ پلگئی میں امریکی ڈرون طیاروں نے شام میں دو میزائل فائر کئے۔ جس میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ حملےمیں چھ افراد مارے گئے۔اس سے تقریباً سات گھنٹوں قبل صبح ساڑھے دس بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں گھر پر جاسوس طیاروں نے دو میزائل فائر کئے، جس کے باعث گھر میں آگ لگ گئی اور گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا،ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :