15 جنوری ، 2015
اسلام آباد........ایم کیو ایم نے پارٹی کارکنوں کی ماورائے عدالت ہلاکت پر قومی اسمبلی سےواک آؤٹ کیا۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ تین سےچاردنوں میں پٹرول کی کمی پوری ہوجائےگی۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باعث گیس انفراسٹرکچر سیس آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا ارکان نے گورنر خیبر پختونخوا کے رویے کے خلاف ایوان سے ایک بار پھر واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت فاٹا کے ناراض ارکان کو منائے،کل کو کوئی اور ناراض ہو گیا تو پھر اپنی شرائط منوائے گا۔ اعجاز جاکھرانی نےکہاکہ قادری اور عمران کی طرح کوئی دھرنا دے تو حکومت پھر بات سنے گی ۔عبد الوسیم کا کہنا تھا ان کے احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور کہا جاتا ہے کہ آپ کا تو روز احتجاج کرنا معمول ہے۔ واک آؤٹ سے قبل نکتہ اعتراض پر بولنے کے لیے وقت نہ دینے پر ایم کیو ایم کےارکان نے ایوان میں احتجاج کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شور نہ کریں باری آنے پر ٹائم دیں گے۔