15 جنوری ، 2015
پشاور .........پشاور میں امن عالم ودینی مدارس کانفرنس نے فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے دینی مدارس کو تحفظ، سانحہ پشاور کی شفاف تحقیقات اور صوبائی حکومت سے سانحہ پشاور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف نے پشاور میں امن عالم اور دینی مدارس کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس میں مختلف دینی جماعتوں کے علماء،مدرسین اور دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آڑ میں اصل مجرموں کو تحفظ دینے کے لئے مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔