16 جنوری ، 2015
لندن .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیےمیں شرکت کی ہے۔عشائیے میں برطانوی فوج کے اعلیٰ عہدیداراور دونوں ملکوں کی کمیونٹی کے افراد شریک ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ برطانیہ کے آج ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ کا دورہ کیا، رائل کالج آف ڈیفنس اسڈیز کا بھی دورہ کیا، سیکورٹی کے بارے پاکستان کا موقف پیش کیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔