16 جنوری ، 2015
کراچی ......انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی ایرپورٹ حملہ کیس کے مفرور ملافضل اللہ، شاہداللہ شاہد سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ائیرپورٹ حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے نامزد ملافضل اللہ ، شاہداللہ شاہد سمیت 8 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان سے متعلق تفصیلات کو اخبارات شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایرپورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان گرفتار ہیں جس میں آصف ظہیر، ندیم عرف برگر اور سرمد صدیقی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نےکیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔