28 اپریل ، 2012
کراچی … لیاری کے علاقے گبول پارک کے قریب شرپسندوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس نے کئی گھروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گبول پارک کے قریب شرپسندوں نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے گیس پائپ لائن میں بھی آگ لگ گئی ہے جس نے قریب کے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ لیاری میں حالات کشیدہ اور شدید فائرنگ کے باعث متاثرہ علاقے میں آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں جاسکیں جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں۔