16 جنوری ، 2015
اسلام آباد ......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد ہی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کرینگے ۔ ملاقات میں جو ڈیشل کمیشن کےقیام حوالےسےبات چیت کو آگے بڑھایا جائےگا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دورہ جاپان کے دوران ای میل کے ذریعے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بھی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اسلام آباد میں ہوگی، جس میں جوڈیشل کمیشن کےقیام حوالےسے بات چیت ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جوڈیشل کمیشن پر پیدا ہونے والا ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے ۔