پاکستان
16 جنوری ، 2015

پشاور: سیکورٹی آلات ، کیمرے،واک تھرو گیٹس کی قیمتیں آسمان پر

پشاور: سیکورٹی آلات ، کیمرے،واک تھرو گیٹس کی قیمتیں آسمان پر

پشاور ......خیبرپختون خوا حکومت نے اسکول کھولنے کیلئےسیکورٹی انتظامات بہترکرنے کی شرط رکھی ہے۔ ایسے میں سیکورٹی کیلئے درکار آلات کی مانگ بڑھی تو راتوں رات ان کی قیمتیں اور معاوضے بھی آسمان کو چھونے لگے۔آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد مارکیٹ میں موجود سیکورٹی آلات ہیرے موتیوں کے دم بکنے لگے۔خاردار تاریں، سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس یا ان مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی دیگراشیاء کی مانگ کیا بنی کہ ان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ زنجیر، میٹل ڈکٹیٹر،واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی قیمتوں میں بھی 40 سے 70 فی صد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو بھی معلوم ہے کہ ان اشیاء کو کاروبار کرنے والے موقع کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مگر اس نے بھی چپ سادھ لی۔مشکل وقت میں دام کم کرنے کی بجائے بڑھانا ہمارے ہاں ایک سماجی برائی بن چکی ہے اور اس بار دکانداروں کے ساتھ کاریگروں نے بھی معاوضے بڑھا لئے۔سیکورٹی آلات کی قیمتوں میں اضافہ اپنی جگہ ،اب نجی سیکورٹی کمپنیوں کے پاس گارڈز بھی کم پڑگئے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ پوسٹر لگائے گئے ہیں کہ گارڈز کی بھرتی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔

مزید خبریں :