پاکستان
28 اپریل ، 2012

لیاری آپریشن مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،کراچی پولیس چیف

لیاری آپریشن مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،کراچی پولیس چیف

کراچی … کراچی پولیس چیف اختر حسین گورچانی نے کہا ہے کہ لیاری میں شرپسندوں کو ملک دشمن عناصر کا تعاون ہے، ملزمان جدید ترین ہتھیار استعمال کررہے ہیں، لیاری آپریشن مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، آپریشن کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جرائم پیشہ افراد کو ختم کردیں گے۔ لیاری میں آپریشن سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف اختر حسین گورچانی کا کہنا ہے کہلیاری آپریشن مکمل ہونے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، دہشت گرد انتہائی جدیداسلحہ استعمال کررہے ہیں،پولیس کاکام مشکل ہے ناممکن نہیں۔ اختر حسین گورچانی نے کہا ہے کہ لیاری آپریشن پر عوام سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، دائرہ کار دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، جرائم پیشہ افراد کو ختم کردیں گے۔ کراچی پولیس چیف اختر گورچانی کہتے ہیں کہ لیاری میں پولیس کی مزید نفری کی ضرورت نہیں تاہم گینگ مافیا کے لوگ تنگ گلیوں کا سہارا لیتے ہیں، لیاری میں شرپسندوں کو ملک دشمن عناصر کا تعاون حاصل ہے، لیاری آپریشن کیلئے مشکل علاقہ ہے، تنگ گلیاں ہیں، پولیس کو اندر جانے میں مشکلات ہیں۔

مزید خبریں :