پاکستان
16 جنوری ، 2015

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج

کراچی........ملک بھرمیں سردی بڑھ گئی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تو فی الحال تھم گیا مگر سردی کی شدت برقرار ہے۔ قبائلی علاقوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہروں میں بھی سردی بڑھ گئی۔جبکہ پنجاب اور سندھ میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیش ترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے جبکہ شمالی بلوچستان اورکراچی سمیت سندھ بھرمیں سردی میں اضافےکاامکان ہے۔

مزید خبریں :