28 اپریل ، 2012
کراچی … آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں شرپسندوں کی گرفتاری یا مارے جانے تک پولیس آپریشن جاری رہے گا، پولیس کی کوشش ہے کہ شرپسند دوسرے علاقوں میں فرار نہ ہوں۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں بتاسکتے، ریزرو پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر طلب کرلیے ہیں ، شرپسندوں کی گرفتاری یا مارے جانے تک پولیس آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر آدمی جو کرائم میں ملوث ہے اس کی گرفتاری تک آپریشن کرتے رہیں گے ، لیاری میں شرپسند پولیس کے خلاف جدید ہتھیار استعمال کررہے ہیں، پولیس کی کوشش ہے کہ شرپسند دوسرے علاقوں میں فرار نہ ہوں۔