پاکستان
16 جنوری ، 2015

وزارت داخلہ کا انسداددہشتگردی کیلئے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا انسداددہشتگردی کیلئے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد........ وزارت داخلہ نے انسداددہشت گردی کے لیے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکا گزشتہ چھ سال کے انسداد دہشت گردی فنڈز کی تفصیلات دے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ امریکی امداد کا غیر رسمی آڈٹ کرے گی، امریکہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے 230 ملین ڈالر رقم دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حکام وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اتنی امریکی امداد استعمال نہیں کی جتنی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی فنڈز کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسلام آباد تحقیقات کا فیصلہ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے درمیان ہوا۔

مزید خبریں :