16 جنوری ، 2015
لندن........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال نہیں تھا کہ دہشت گرد اس حد تک گر جائیں گے کہ بچوں کا قتل عام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں آگے بڑھیں گے۔