16 جنوری ، 2015
لاہور.........جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعیدکا کہنا ہے کہ فرانس واقعہ پرتمام سربراہان مملکت کااکٹھے ہوکر اسلام کے خلاف باتیں کرنا تہذیبوں کےتصادم کے مترادف ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں مظاہرہ کیا گیا۔ اپنے خطاب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت مسلمانوں کے لئے سب سے قیمتی ہےجس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گستاخانہ خاکے چھاپنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ حافظ محمد سعید کاکہناتھا کہ مسلم ممالک کوایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہوکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کےخلاف قانون سازی کرنی چاہیے۔