پاکستان
16 جنوری ، 2015

توہین آمیز خاکے، لاہور میں جمعیت علمائے اسلام ف کا مظاہرہ

توہین آمیز خاکے، لاہور میں جمعیت علمائے اسلام ف کا مظاہرہ

لاہور .......توہین آمیز خاکوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف نے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے اخبار اور فرانسیسی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکن بڑی تعداد میں قلعہ گجر سنگھ پہنچے۔ انہوں نے توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخباری کی فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی قرارداد کوقدرکی نگاہ سے دیکھتےہیں، وزیراعظم نوازشریف بھی احتجاج میں شریک ہوں۔

مزید خبریں :