28 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…ہموار زمین پر نقل وحرکت کیلئے چلانے والی مختلف قسم کی سائیکلیں تو بہت تیار کی جاتی ہیں لیکن اب ایک ایسی منفرد سائیکل تیار کر لی گئی ہے جسے پانی میں چلایا جاسکتا ہے۔ایک عام سائیکل کی طرح بنائی گئی اس بائیک میں پیڈل اور ٹائر نصب کیے گئے ہیں جنھیں پاؤں سے حرکت دے کر باآسانی پانی پر چلایا جا سکتا ہے۔