16 جنوری ، 2015
وہاڑی ........وہاڑی میں باراتیوں کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے اڈہ کچی پکی کے قریب باراتیوں کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ دولہا زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمی دولہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔