16 جنوری ، 2015
کراچی.........فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذہب کی توہین برداشت نہیں کی جائےگی ۔ خاکوں کی اشاعت کو نہ روکا تودنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر جمعیت علما اسلام ف، مجلس وحدت المسلمین، جماعت الدعوہ اسلامی، جماعت اہلسنت پاکستان سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ملتان میں پیپلز لائرز فورم نے احتجاج کیا۔ مختلف مذہبی جماعتوں نے نمازجمعہ کے بعد ریلیاں نکالیں اور اور نعرے لگائے۔مظفرگڑھ، بہاول پور، رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گٗئیں۔ سيالکوٹ ميں جماعت اسلامی، شباب ملی اور دیگر جماعتوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کیا ۔حیدرآباد میں مختلف مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں اور پریس کلب میں جمع ہو کر زور دار نعرے بازی کی۔میرپورخاص میں سنی تحریک اور جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔نواب شاہ میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کلب اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام صغیر مسجد اسٹیشن روڈ پر مظاہرہ کیا گیا۔جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں بھی عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئے۔ انکا مطالبہ تھاکہ سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰی کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو کڑی سزا دی جائے۔نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک جی ٹی روڈ پراحتجاج ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ خاکوں کی اشاعت کو روکا نہ گیا تودنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔چارسدہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان، تاجر برادری اور جمعیت علماءاسلام کے کارکنان نے بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف فاروق اعظم چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔سوات،کوہاٹ اور پاراچنار سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں میں بھی فرانس میں شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔جعفرآباد اور نصیرآباد میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر محمد ایوب کی قیادت میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیاگیا۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیر بھی مظاہرے ہوئے۔ جس میں مظاہرین نے کہاکہ خاکوں کی اشاعت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔