16 جنوری ، 2015
کوئٹہ .......ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر جمعیت علمائے اسلام(ف)،جماعت اسلامی اور شباب ملی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرحافظ حسین احمد، حافظ ابراہیم لہڑی، نورالدین غلزئی اور دیگر نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر کو ملک بدرکیا جائےاور فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔