17 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی نے کہا ہےکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل برداشت نہیں،اس اقدام سےانتہا پسندی کو فروغ ملے گا اوریہ بڑے پیمانے پربین المذاہب تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہاہے کہ توہین آمیز خاکوں جیسے اقدام سے بڑے پیمانے پربین المذاہب تصادم ہوسکتا ہے۔خاکے بنانے والے بچوں کے قاتلوں سے بھی بڑے دہشتگرد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برائی کا سبب مولوی،مساجد اور مدرسہ نہیں بلکہ خاص سوچ ہے جس سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پہلے اچھی اور برے طالبان کی بات ہوتی تھی اب اچھے کالعدم اور برے کالعدم کے تذکرے سن رہے ہیں۔