پاکستان
28 اپریل ، 2012

رحمان ملک کا ہر جملہ ہر عمل، جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے، پرویز رشید

رحمان ملک کا ہر جملہ ہر عمل، جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے، پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رحمان ملک شریف برادران کیخلاف ثبوت عدالت میں پیش کریں وہاں سے بھی رسوا ہو کر نکلیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کا ہر جملہ ہر عمل، جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے شریف برادران کے خلاف کرپشن کے ثبوتوں سے متعلق بیان کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رحمان ملک اپنے آقا کے لوٹے ہوئے 60کروڑ کا حساب دیں، رحمان ملک کو اپنے جھوٹ اور منافقت سے خطر ہے کسی اور سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ثبوت عدالت میں پیش کریں، وہاں سے بھی رسوا ہوکر نکلیں گے، عوام رحمان ملک کا سیاسی کیریئرختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا ہر جملہ ، ہر عمل، جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے۔

مزید خبریں :