18 جنوری ، 2015
لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہکراچی میں ہرگزرتےدن کےساتھ ہلاکتوں میں اضافہ ہورہاہے،معصوم شہریوں کےقتل عام میں اضافہ ہورہاہے،جبکہ حکومت سندھ امن وامان قائم رکھنےمیں ناکام ہوچکی ہے،اتوار کی شب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی کے سامنے اب سے کچھ دیر قبل دو افراد کو قتل کردیا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے،وزیراعظم شہریوں کی جان ومال کی تحفظ کیلیےسندھ میں مارشل لالگانےکااعلان کریں، اور مارشل لالگانےکےلیے صدر پاکستان سےدرخواست کریں،مارشل لانہیں لگاناتوشہریوں کواسلحےکےلائسنس جاری کیےجائیں،انھوں نے کہا کہ شہریوں کےتحفظ کےلیےغیرمقبول فیصلےکرنےپڑتےہیں،شہرمیںہلاکتوںپرجواب دینےکےلیےکوئی نہیں۔میں نےمحلہ کمیٹیاں بنانےکےلیےکہاتھا، لیکن معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انھیں کام نہیں کرنے دیتے اورتنگ کرتے ہیں۔یہ صورتحال افسوسناک اور تشویشناک ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک جماعت نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور اس موقع پر اس جماعت کی بدنام زمانہ تھنڈر اسکواڈ نے صحافیوں اور پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوٹوگرافر شدید زخمی ہوا۔
کی جیونیوزسےبات چیت۔،>