19 جنوری ، 2015
صنعاء..........یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پرحملہ ہواہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومتی مخالفین نے یمن کے وزیراعظم خالد باح کے قافلے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہصدارتی محل سےباہر نکل رہے تھے۔تاہم وزیراعظم خالد باح اس قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے۔خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی مخالفین نے یمن کے سرکاری ٹی وی اورسرکاری خبرایجنسی پرقبضہ کرلیا ہے۔