20 جنوری ، 2015
کراچی .......وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پٹرول بحران دو تین دن میں ختم ہوجائے گا ،پی ایس او کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنےکی کوشش کررہے ہیں ،جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پچھلے 6 ماہ سے پی ایس او کو ادائیگیاں کررہےہیں،ہمیں پی ایس او کے 171 ارب روپے دینے ہیں،عوامی خریداری کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا،انھوں نے کہا کہ تین دن میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر پٹرول کی خریداری کی ،جب قیمتیں کم ہورہی ہوں تو بڑے پیمانے پر نجی کمپنیاں تیل کی خریداری نہیں کرتیں،پٹرولیم بحران کے ذمے دار ہم بھی ہیں ،اس وقت زیر گردش قرضے 300 ارب روپے ہیں،ہم پی ایس او کے سب سے بڑے ڈیفالٹر ہیں،ہرسال سردیوں میں بجلی کا بحران پیدا ہوتا ہے،ہم نے گھریلوصارفین کو متاثرنہیں کیا روش پاورکو بند کیا،ملک بھی میں صنعتیں پوری طرح فعال ہیں۔